سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور دیگر ملزمان پر آج بھی فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔
لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے پرویز الہٰی کی پیشی سے استنثیٰ کی ایک روزہ درخواست منظور کر لی۔
پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں، ڈاکٹر نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
محمد خان بھٹی کو امن و امان کی صورتِ حال کے باعث جیل سے پیش نہیں کیا گیا۔
عدالت نے مقدمے پر سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔