ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس وصولی کے ریفرنس میں احتساب عدالت لاہور نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی بیمار ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں 3 ہفتے ہیڈ ریسٹ کی ہدایت کی ہے۔
وکلاء نے چوہدری پرویز الہٰی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں جمع کرا دیا۔
واضح رہے کہ شریک ملزمان نعیم اقبال، آصف اور اصغر کو آج جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔
شریک ملزم پرنسپل سیکریٹری محمد خان بھٹی کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔