متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت پر حملہ کرنے کا مداوا پی ٹی آئی کبھی نہیں کر سکے گی۔
خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنا غیر ذمے دارانہ ہے۔
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔