• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قابل لوگ سامنے لانے کیلئے ججز کی تعیناتی مشکل ہونا چاہیے: جسٹس اعجاز انور

پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
پشاور ہائی کورٹ — فائل فوٹو 

پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے سول ججز کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہمیں پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین پر اعتراض ہے، 84 نشستوں کے لیے 22 امیدواروں نے ٹیسٹ پاس کیا، 22 میں سے صرف 10 امیدوار سول ججز کے انٹرویو میں پاس ہوئے، انٹرویو کا طریقہ کار ٹھیک نہیں، انگلش نہ بولنے پر بھی فیل کر دیتے ہیں۔

جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انگلش ناصرف ججز کے لیے اچھی ہے بلکہ وکالت میں بھی کام آتی ہے، اگر ٹیسٹ پاس کیا تو مزید محنت کرو، اگلی دفعہ انٹرویو بھی پاس کر لو گے، ججز کی تعیناتی کا عمل مشکل ہونا چاہیے تاکہ قابل لوگ سامنے آئیں، ہم اداروں میں مداخلت کرنے لگے تو وہ کام کیسے کریں گے؟

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نےحکم دیا ہے کہ انٹرویوز کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ یہ بات آپ کی ٹھیک ہے، انٹرویوز کی ریکارڈنگ ہونی چاہیے، ہم اس میں کوئی مناسب آرڈر کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید