سندھ ہائی کورٹ نے سندھ حکومت کو صوبے میں اساتذہ کی بھرتیوں اور جوائننگ کی اجازت دے دی۔
عدالت میں سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔
سندھ حکومت نے عدالت میں مؤقف اختیار کہ حکمِ امتناع کے باعث صوبے میں تعلیم کا نظام رک چکا ہے۔
حکومتِ سندھ نے عدالت میں استدعا کی کہ تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اساتذہ کی بھرتیوں کی اجازت دی جائے۔
سندھ حکومت نے عدالت کو مزید بتایا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کر اپنے لوگوں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے۔
سندھ حکومت نے عدالت سے اپیل کی کہ پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے۔
آئینی بینچ نے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کی بھرتیوں پر حکمِ امتناع ختم کر دیا۔