بیلاروس کے صدر ایلیگزینڈر لوکاشینکو پاکستان کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد سے وطن روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر کو الوداع کیا۔ بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان میں مفاہمتی یاداشتوں کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
وزیراعظم نے بیلاروس کے صدر کو ان کے دورے کا فوٹو البم بھی پیش کیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود تھے۔