مردان( نمائندہ جنگ) اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کارکن صدر علی جاں بحق ہوگئے صدر علی ولیج کونسل بابینی کے جنرل سیکرٹری ، گزشتہ شب اسلام آباد میں گولی لگنے سے جا ں بحق ہوئے،انہیں بدھ کی شام آبائی قبرستان بابینی میں سپرد خاک کر دیا گیا جنازے میں مجاہد خان ایم این اے اور صوبائی اسمبلی کے اراکین طارق محمود اریانی اور زرشاد خان کے علاوہ پارٹی کارکنوں اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔