• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا سراج درانی و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس، سماعت پھر ملتوی

آغا سراج درانی — فائل فوٹو
 آغا سراج درانی — فائل فوٹو 

احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت میں آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے لیکن نیب پراسکیوٹر پیش نہ ہو سکے۔

ملزمان نے عدالت کے دائرہ سماعت کو چیلنج کرتے ہوئے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید