کراچی(اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق اسپیکر آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کےریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ نیب ترمیم کے بعد ریفرنس کا دائرہ اختیار اور شریک ملزم کی بریت کی درخواست پر سماعت نیب کورٹ میں ہوئی ۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری رپورٹ جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی۔