چمن اور پشین سمیت شمالی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی برسات کے بعد موسم خوش گوار اور ٹھنڈا ہو گیا۔
قلعہ عبداللّٰہ، گلستان، شیلاباغ، توبہ کاکڑی، پشین، خانوزئی، برشور، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، چمن اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔
شمالی بلوچستان کے پاک افغان سرحدی علاقے بارش برسانے والے سسٹم کے زیرِ اثر ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ 29 نومبر سے 2 دسمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب آج سے 2 دسمبر تک اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد اور سرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بارش کے بعد پنجاب کے علاقوں میں فضائی آلودگی میں مزید کمی کا امکان ہے۔