کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔
8 رکنی جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نساء سے تفتیش کرے گی۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 15 روز میں تفتیش کر کے رپورٹ محکمۂ داخلہ کو پیش کرے گی۔