• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار کرلیا گیا، خود کش حملہ میں خاص قسم کا دھماکہ خیز مواد پینٹ استعمال کیا گیا تھا جو ابتدائی طور پر جرمنی نےدوسری عالمی جنگ کے دوران استعمال کیا تھا .

 سندھ پولیس کے کاؤنٹرٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب غیرملکیوں پر 6 اکتوبر کو ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا.

صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ میں استعمال ہونے والی گاڑی نمبرKW-0375کراچی کے ایک شوروم سے حملہ سے ستمبر 2024 میںخود کش حملہ آور شاہ فہد نے71 لاکھ روپے میں خریدی تھی جس کے لئے پیسے سعید علی نامی شخص نے حب کے بینک سے بلال نامی ملازم کے زریعہ شاہ فہد کو بھیجے تھے ،گاڑی کی خریداری کے وقت اسکے دو ساتھی فرحان اور محمد شریف بھی موجود تھے ،حملہ سے چند روز قبل گاڑی کو حب کے علاقے میں لیجایا گیا جہاں پر گاڑی کو خاص طریقے سےپینٹ نامی کیمیکل کو آر ڈی ایکس کے ساتھ ملاکرگاڑی کے بونٹ اور دروازوں میں بھرا گیا،اس مواد کا ابتدائی طور پر دوسری عالمی جنگ کے دوران جرمنی میں استعمال کیا گیا تھا،گاڑی میں بھارود بھرنے کے بعد گاڑی میں خاتون کو ساتھ بیٹھا کر حب سے کراچی میں داخل ہوا گیا جہاں پر داخلی راستوں پر لگے کیمروں میں گاڑی میں سوار خاتون کی شناخت گل نساء کے نام ہوئی، خود کش بمبار اور خاتون نے صدر کے علاقے میں ایک ہوٹل میں قیام کیا اور مورخہ 6 اکتوبر کو ہوٹل سے چیک آؤٹ کیا اور بعد میں اپنے دیگر ساتھیوں کو جیل چورنگی کے قریب دھماکہ میں استعمال ہونے والی گاڑی میں سوار کیا اور ایئر پورٹ کا چکر لگاکر میرٹ ہوٹل کے سامنے واقع پارک میں آگئے اور یہاں پر گاڑی میں بیٹھ کر جاوید نے خود کش حملہ آور کی آکر ویڈیو بذریعہ موبائل ریکارڈ کرکے اپنے بی ایل اے کمانڈر کو بھیج دی اور رات تقریبا ساڑھے 9 بجے کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئے جاوید نامی دہشت گرد نے حملہ کی تمام تر کارروائی کی سہولت کار ی کی ،دانش ٹیکنیکل ماہر ہے وہ بھی ساتھ تھا.

جاوید پیدل چل کر ایئر پورٹ گیا اور ایئر پورٹ کی پہلی منزل پر جاکر چائینیز کانوائے کی ایئر پورٹ سے باہر نکلنے کی معلومات خود کش حملہ آور کو موبائل کے زریعہ پہنچائی ،سی ٹی ڈی نے حملہ کا ماسٹر مائنڈجاوید عرف سمیر ،سہولت کار خاتون گل نساء،رکشہ ڈرائیور فرحان اور محمد شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید