• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کیلئے ڈیڈ لائن دیدی

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے فور منصوبے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔

مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کے فور کی توسیع کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اور میئر کراچی سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور توسیع منصوبہ دسمبر 2025ء تک مکمل کر کے دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے وزراء اور سیکریٹریز کو اس لیے بلایا تاکہ فیصلے پر بروقت عمل درآمد ہو۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو وزیرِ بلدیات سعید غنی اور چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ نے بریفنگ بھی دی۔

بریفنگ دی گئی کی پہلے مرحلے میں 260 ایم جی ڈی پانی شہر کو فراہم کیا جائے گا، کے فور کی توسیع سندھ حکومت کے ذمہ ہے۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ عزیز بھٹی پارک سے حسن اسکوئر تک 2.7 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جائے، فنڈز کا بندوبست کر رہا ہوں، آپ کام کی تیاری کریں، کے فور کے لیے 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کا ٹینڈر جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کراچی شہر کی بڑھتی ہوئی آبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تعمیر کیے جانے والے گریٹر کراچی بلک واٹر سپلائی اسکیم کے۔فور پراجیکٹ کا دورہ کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے فور منصوبے پر 52 اعشاریہ 65 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، کراچی شہر کی پانی کی ضروریات کی تکمیل کے پیشِ نظر کے فور پراجیکٹ اپنی نوعیت کا اہم منصوبہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید