• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں قتل کے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان نے قصبہ جنڈیالہ شیر خان کے نوجوان شہزاد کے مقدمہ میں مجرم سلطان عرف شان عرف شانی کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ مجرم نے 23دسمبر 2010ء کو فائرنگ کرکے شہزاد احمد کو قتل کر دیا اور خود فرار ہو کر اشتہاری ملزم بن گیا جس کو پچھلے سال پولیس نے گرفتار کرکے اس کا چالان فاضل عدالت کے روبرو پیش کیا تھا۔ فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث دوسرے ملزم اختر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ 
تازہ ترین