• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت سے 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، لبنان

کراچی(نیوزڈیسک)لبنان کے وزیر معاشیات و تجارت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے ہمیں 15سے 20ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ سیاحت کے شعبے کو 10ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا جس کی وجہ سے 5لاکھ کے قریب لبنانی بے روزگار ہوئے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ صرف اہم شعبوں میں ہی کام بہت زیادہ متاثر ہوا اور اس سے خزانے کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر امین السلام نے کہا کہ17ستمبر کے بعد سے شروع ہونے والی جارحیت کے نتیجے میں 14لاکھ لوگ بے گھر ہوئے، اس کے علاوہ ہزاروں کو بڑی تباہی سے دوچار ہونا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں زراعت اور سیاحت کے شعبے کو 10ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا رہا ۔

دنیا بھر سے سے مزید