پنجاب کے وزیرِ صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے انتہائی سازگار ماحول ہے۔
لاہور میں وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔
انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی زرعی ٹیکنالوجی سے فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے مزید کہا کہ فش انڈسٹری کے فروغ کے لیے اربوں روپے لاگت کے منصوبے لا رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مظفر گڑھ اور رحیم یار خان میں جدید فش فارم بنا رہے ہیں۔