وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے چینی قونصلیٹ میں چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے معاملے پر تبادل خیال کیا گیا۔
پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے معاہدے کی تجدید پر بھی بات چیت ہوئی۔
زراعت، توانائی، ٹیکنکل ایجوکیشن اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے، پنجاب میں ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کے لیے گارمنٹ سٹی بنا رہے ہیں۔
چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔