• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سول اسپتال ٹراما سینٹر کی اسامیوں پر نئی کمیٹی آج بھرتیاں کریگی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کوئٹہ کے سول اسپتال میں ٹراما سینٹر کی 23 اسامیوں پر آج بھرتیاں کی جا رہی ہیں جس کے لیے 700 امیدوار شریک ہوئے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کافی عرصے سے بھرتیاں نہیں ہوئیں، پہلے بھرتیوں کا عمل کافی پیچیدہ تھا، تاہم حکومت نے اب ایک کمیٹی تشکیل دی ہے وہ بھرتیاں کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ آج سول اسپتال ٹراما سینٹر کی 23 اسامیوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فہیم کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی بھرتیوں کے لیے بلوچستان بھر سے 700 امیدوار شریک ہیں۔ 

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرجنز کی بھرتی سے ٹراما سینٹر میں آپریشنز کی صورتِ حال بہتر ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید