• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا: فیصل چوہدری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے بانی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر عدالت نے ڈھائی بجے تفتیشی افسر کو طلب کیا۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ عدالت کو بتایا ہے کہ اکتوبر میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا، ان کے حوالے سے پارٹی کو سخت تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ایکسر سائز مشین واپس لے لی گئی تھی، ان سے ملاقات نہ ہونے کے باعث ہم ابھی تک نظرِ ثانی اور اپیلوں کی درخواستوں کو بھی دائر نہیں کر سکے۔

فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پولیس حکام اور جیل انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر رہے ہیں، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات بند کر دی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید