بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری کو اپنے موکل سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی کےباہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے کہا کہ تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے دیگر وکلاء کے ہمراہ اڈیالہ پہنچے ہیں،جیل انتظامیہ سے عدالتی آرڈر شیئر کردیا ہے، یہ دوسرا آرڈر ہے۔
فیصل چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے ملاقات کی اجازت کا انتظار کررہے ہیں، جیسے ہی اجازت ملی اندر جائیں گے اور جو صورتحال ہوگی بتائیں گے۔