• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالغفار اورنعمت اللہ کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائی جائے‘ نصراللہ بلوچ

کوئٹہ (آن لائن) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہاہے کہ جبری لاپتہ عبدالغفارکے کوائف ان کی والدہ نے وی بی ایم پی کے پاس جمع کرادیئے بی بی خدیجہ نے تنظیم سے شکایت کی کہ ان کے بیٹےعبدالغفار ولد شیر زمان کو سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 19 نومبر کو بادینی چوک سریاب سے غیر قانونی حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے اس سے قبل بھی عبدالغفار کو دومرتبہ جبری لاپتہ کیاگیاتھا مگر ایک ایک ماہ حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑدیاگیا اب تیسری مرتبہ فورسز نے جبری لاپتہ کیاہے جبکہ میرا ایک بیٹا نعمت اللہ 8دسمبر2016ء سے تاحال جبری لاپتہ ہے جس کا کیس کمیشن میں زیر سماعت ہے بیٹوں کے لاپتہ ہونے پر میں اورمیراخاندان شدیدکرب سے دوچارہیں نصراللہ بلوچ نے کہا کہ تنظیمی سطح پر بی بی خدیجہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ عبدالغفار کے کیس کو حکومت، لاپتہ افراد کمیشن اور اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی کو فراہم کیا جائے گا عبدالغفار اور نعمت اللہ کی باحفاظت بازیابی کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جائے گی
کوئٹہ سے مزید