• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ سال کی نسبت رواں سال اسموگ سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آئی: رپورٹ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

محکمۂ صحت پنجاب نے اسموگ سے پھیلنے والی بیماریوں کی رپورٹ جاری کر دی۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت اس سال اسموگ سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آئی ہے۔

نومبر میں پنجاب میں پھیپھڑوں کے 19 لاکھ 14 ہزار 480 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ دمہ سے 1 لاکھ 29 ہزار 544 افراد متاثر ہوئے۔

پنجاب میں دل کے61 ہزار 4 اور فالج کے 6 ہزار 266 مریض سامنے آئے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ سال پنجاب میں اسموگ کے باعث دگنی بیماریاں پھیلی تھیں۔

گزشتہ سال نومبر میں پھیپھڑوں کے 23  لاکھ 82 ہزار 122، دمہ کے1 لاکھ 45 ہزار 823 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

پنجاب میں گزشتہ سال دل کے 65 ہزار 650 اور فالج کے7 ہزار 546  کیس آئے تھے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے مطابق صرف نومبر میں 58 ہزار 274 پھیپھڑوں اور دمہ سے 13 ہزار 958 بچے متاثر ہوئے۔

نومبر میں 330 بچے دل اور 60 بچے فالج سے متاثر ہو کر اسپتال میں داخل رہے۔

صحت سے مزید