• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی۔

ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے 104 رنز کا ہدف 2 وکٹ پر حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کے جیکب بیتھل 50 اور جو روٹ 23 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ بین ڈکیٹ 27 اور زیک کراؤلی نے 1 رن بنایا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور ول او رورکے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولر برینڈن کارس ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لے کر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 348 اور 254 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 499 رنز بنائے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید