• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کی جمشید کوارٹرز پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے جہانگیر روڈ انکوائری آفس کے قریب کارروائی کر کے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرنے کے بعد ان کے پُرزے کھول کر فروخت کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 3 موٹر سائیکلیں، 4 انجن اور مختلف پارٹس برآمد ہوئے ہیں۔

 گرفتار ملزمان میں عماد، مدثر، طاہر، خالد اور راشد شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ملزمان پہلے بھی پولیس مقابلے، ڈکیتی، اسلحہ اور موٹر سائیکل چھیننے کے جرائم میں گرفتار ہو چُکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید