کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے رکشہ گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
گرفتار ملزمان سے 8 موبائل فون، 2 پستول اور رکشہ برآمد ہوا ہے۔
گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ رحیم بخش، ساتھی صابر، عاشق اور آصف شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم آصف مختلف مقامات سے رکشہ پر سواریاں اٹھاتا تھا اور مسافر کے پاس موجود کیش اور قیمتی سامان کی اطلاع گینگ کے سرغنہ کو کوڈ ورڈ میں دیتا تھا۔
گینگ کا سرغنہ رحیم بخش جیل میں 18 سال کی سزا کاٹ کر آیا ہے۔
پولیس کے مطابق رحیم بخش نے ساتھی سمیت کورٹ سے فرار ہوتے وقت پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا اور جیل سے باہر آتے ہی اس نے نیا گینگ تشکیل دیا تھا۔