• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی پولیس نے پاک کالونی اور مدینہ کالونی میں کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پاک کالونی سے گرفتار ملزم عبدالرؤف شادی کی تقریب میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث ہے۔

ملزم نے گزشتہ ماہ شادی کی تقریب کے دوران جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔

مدینہ کالونی سے گرفتار کیے گئے دوسرے ملزم عبداللّٰہ عرف پرویز کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ 11 سال سے مفرور تھا۔

ملزم نے 2013ء میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کیا تھا اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

پولیس دونوں ملزمان سے تفتیش کر رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید