وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت اور عوام کو 53 ویں قومی دن پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں متحدہ عرب امارات کے ترقی اور خوش حالی کے شاندار سفر پر فخر ہے جو شاندار سفر شیخ زاید بن سلطان النہیان مرحوم کی دانشمندی، فہم و فراست سے ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جدّت کے اس وژن کو میرے بھائیوں شیخ محمد بن زید النہیان اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آگے بڑھایا ہے، پاکستان ہمیشہ سے یو اے ای کا ثابت قدم بھائی اور شراکت دار رہا ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے، پاکستان متحدہ عرب امارات دوستی زندہ باد۔