• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:خاتون کا سر ملنےکا مقدمہ پیرآباد تھانے میں درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 2 روز قبل قصبہ کالونی سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملنےکا مقدمہ پیر آباد تھانے میں درج کر لیا گیا۔

 سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور تشدد کی دفعات شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون کے سر کو ایم ایل کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

متنِ مقدمہ کے مطابق ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر پر سامنے اور دائیں کان پر کٹ لگا ہوا تھا، موت کی وجہ جاننے کے لیے سر ڈی این اے کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے۔

  ڈی این اے کے لیے بال اور دانت کے  نمونے محفوظ کیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی عمر 30 سے 35 سال تک لگتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید