کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں نالے سے ملنے والے خاتون کے سر کی شناخت ہوگئی۔
خاتون کے شوہر حنیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ برس قبل کورٹ میرج کی، اس کی اہلیہ جمعہ کے دن کزن کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی تھی۔
شوہر نے بتایا کہ جمعہ کو ہر جگہ ڈھونڈا لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا، اہلیہ کا موبائل بھی بند تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ جلد مزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں گزشتہ روز نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ خاتون کے دھڑ کی بھی تلاش جاری ہے۔
ضلع ویسٹ کے تھانے میں کسی خاتون کی گمشدگی کی بھی کوئی رپورٹ درج نہیں ہوئی، جس نالے سے خاتون کا کٹا ہوا سر ملا ہے اس کے اطراف شواہد جمع کر رہے ہیں۔