ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ نے تمام سرکاری جامعات کے عملے کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ کرلیا۔
کراچی سے جاری بیان میں ایچ ای سی نے کہا کہ سرکاری جامعات کے ملازمین، فیکلٹی اور انتظامی عملے کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ ای سی نے 30 سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز (وی سیز) کو تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق خط لکھ دیا۔
خط کے مطابق سرکاری جامعات کے تمام ملازمین، فیکلٹی اور انتظامی عملہ کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائیں۔
ایچ ای سی سندھ کے خط میں مزید کہا گیا کہ تمام سرکاری جامعات ایک ماہ میں تعلیمی اسناد سے متعلق رپورٹ جمع کروائیں۔