مقبوضہ کشمیر کی وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں ہندوؤں کو ظلم کا سامنا ہے، اگر بھارت میں بھی اقلیتوں کے ساتھ وہی سلوک ہوگا تو کیا فرق رہ گیا۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈر ہے ہمیں 1947 کی حالات کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مندر کی تلاش میں مسجد کو شہید کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ درگاہ اجمیر شریف، درگاہ بھائی چارے کی سب سے بڑی مثال سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ درگاہ اجمیر شریف پر تمام مذاہب کے لوگ آتے ہیں۔ اب یہ مندر کی تلاش کےلیے درگاہ اجمیر شریف میں بھی کھدائی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔