کراچی(نیوز ڈیسک)شام میں دوبارہ متحرک ہونے والی بغاوت میں شامل ایک شامی باغی گروہ نےایک اسرائیلی نیٹ ورک کو بتایا کہ ایران کے حمایت یافتہ مزاحمتی گروہوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیوں نے ممکنہ طور پر شام کی حکومت کے باغی جنگجوؤں کی مدد کی ، جو گزشتہ ہفتےاچانک حملے میں حلب اور دیگر علاقوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔شام میں جہادی گروپ حیات تحریر الشام کی قیادت میں باغیوں کی کارروائی اس وقت شروع کی گئی ، جب لبنان میں اسرائیل اورحزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذالعمل ہوئی تھی،حزب اللہ کوحالیہ ہفتوں میں اسرائیل کی جانب سےشدید مہم شروع کرنے کے بعد اس کی افرادی قوت اور ہتھیاروں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ حلب کے علاقے سے باغی گروہ کے کارکن نے اسرائیلی براڈکاسٹر کان پبلک پراتوار کو نشر ہونے والے تبصروں میں بتایا کہ کون نہیں جانتا کہ حالیہ اسرائیلی حملوں سےایران اورشام کی حکومت کمزور ہوگئی، جس نے ہمیں واپس لوٹنے اور قبضہ کرنے کاموقع دیا، اسرائیل ایک طویل عرصے سے شام میں وقتاً فوقتاً حملے کرتا رہا ہے۔