کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈاور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اشتراک سے کراچی میں کل4 دسمبر کو’’بلوچستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع‘‘کے موضوع پر ایک سیمینارہوگا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اس سیمینار کے مہمان خصوصی ہونگے، سیمینار میں سرمایہ کار، بزنس لیڈرز اورمختلف ممالک کے سفارتکار شرکت کرینگے، بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالکبیر خان زرکون نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اورتجارت کیلئے سازگارماحول فراہم کرنے میں یہ سیمینار اہم کردار ادا کرے گا، جس میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کیساتھ سرمایہ کاروں کو مائنز اینڈ منرلز، زراعت، توانائی، سیاحت اور دیگر شعبوں میں موجود مواقع کی جانب راغب کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے صوبے کو سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل کے طور پر فروغ ملے گا۔