• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ریڈ زون سے پرانے درخت کاٹنے پر مقدمہ درج

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں ریڈ زون سے پرانے درخت کاٹنے کے معاملے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مقدمے میں معطل کیے گئے افسران کو نامزد نہیں کیا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹی ایم سی ملازم نے مقدمے میں کے ایم سی کے 8 سے 10 نامعلوم ملازمین کو نامزد کیا ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسدرضا کے مطابق مقدمہ ٹی ایم سی ملازم ارسلان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں ایک پیپل، نیم اور دیگر 2 درخت کاٹنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مدعی کے مطابق ملزمان لکڑی کی 2 بینچز،1 ٹیبل اور مونومنٹ بھی نکال کر لے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان نے تمام سامان اور لکڑی منی ٹرک پر لوڈ کیا اور فرار ہو گئے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر فوری مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید