• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمپا پلازہ میں آتشزدگی، وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمپا پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

مراد علی شاہ نے ہدایت کی ہے کہ اس کثیرالمنزلہ عمارت میں آگ بجھانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

اُنہوں نے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ایس بی سی اے اور تمام متعلقہ ادارے عمارتوں کامعائنہ کریں۔

اس حوالے سے واٹر کارپوریشن نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا کہ سندھ ریسکیو اور فائر بریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

واٹر کارپوریشن نے انہیں بتایا کہ فائربریگیڈ کی 6 گاڑیاں اور اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی انجام دے رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید