اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ جنگ بندی ختم ہوئی تو اس کا ذمہ دار لبنان ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج جنگ بندی کے خاتمے کے بعد لبنان اور حزب اللہ میں کوئی تفریق نہیں کرے گی۔
اسرائیل کاٹز نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ لبنانی فوج کو جنگ بندی کو نافذ کر کے حزب اللہ کو دریائے لیتانی سے دور رکھنا چاہیے۔