پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق پیش گوئی کر دی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو جیل سے باہر نکلتے نہیں دیکھ رہا۔
منظور وسان کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نیا سال بھی جیل میں رہیں گے۔
انہوں نے بانئ پی ٹی آئی کو خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کے لیے بہتر ہے کہ خاموشی اختیار کریں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنوں سے گریز کریں اور پارٹی مضبوط کرنے کی کوشش کریں۔