ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت ملتان کی ڈرگ فورس ٹیم نے دہلی گیٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر ملزم کے گھر سے بھاری مقدار میں غیر قانونی ری پیکنگ ادویات اور لیبلز برآمد کرلئےجب کہ گھر کو سیل کردیا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے کیس سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھیجوا دیا ،گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 1500 ایسیفل سیرپ اور پانچ سو بیٹا سن این کریم کو برآمد کیا گیا ،بتایا جارہا ہے کہ ملزم مذکورہ برآمد شدہ ادویات کے اصل لیبلز کو تبدیل کرکے نئی پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتا تھا ۔