• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹس ایپ پر اشتہارات کیلئے فیچرز متعارف

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

میٹا کی فوری پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلکیشن واٹس ایپ نے اشتہارات کےلیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں۔

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایپلکیشن میں کچھ نئے فیچرز کے اضافے کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ پیڈ چینل سبسکرپشنز، واٹس ایپ چینلز کی پروموشن اور واٹس ایپ اسٹیٹس پر اشتہارات چلانے کے لیے کچھ نئے فیچرز متعارف کروائے گئے ہیں۔

اس حوالے سے میٹا میں پروڈکٹ مینجمنٹ کی نائب صدر نکیلا سری نواسن نے میڈیا کو بتایا کہ میں ایک چیز واضح ہونا چاہتی ہوں کہ اشتہارات کے لیے نئے فیچرز متعارف کروانے کے بعد بھی صارفین کے ذاتی میسجز، کالز اور اسٹیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ صارفین کے میسجز، کالز اور اسٹیٹس کوئی بھی یہاں تک کہ ہم بھی دیکھ یا سن نہیں سکتے اور انہیں اشتہارات کے لیے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

نکیلا سری نواسن نے بتایا کہ اشتہارات چلانے کے لیے ہم صارفین کی صرف بنیادی معلومات کا استعمال کریں گے جیسے کہ ملک کا نام، شہر کا نام اور اس  ڈیوائس کی زبان جس میں اکاؤنٹ ایکٹو ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ نئے فیچرز اگلے چند مہینوں میں آہستہ آہستہ تمام صارفین کے اکاؤنٹس پر دستیاب ہوں گے۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید