• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پہلا کھلونا سامنے آنے کیلئے تیار

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

میٹل اور اوپن اے آئی میں معاہدہ طے پا گیا، رواں سال پہلا مصنوعی ذہانت AI سے چلنے والا کھلونا متعارف کروایا جائے گا۔

دنیا بھر میں مشہور باربی ڈول بنانے والی کمپنی میٹل (Mattel) نے مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اوپن اے آئی (OpenAI) سے شراکت داری کر لی ہے، دونوں ادارے اس سال کے آخر تک اپنا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا پراڈکٹ متعارف کروانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ معاہدہ اوپن اے آئی کےلیے ایک نئے میدان کی نمائندگی کرتا ہے، جو اب تک نیوز پبلشرز اور کارپوریٹ اداروں کے ساتھ تو شراکت داری کر چکا تھا، مگر کھلونوں کی صنعت میں یہ اس کا پہلا قدم ہے، یہ شراکت داری اوپن اے آئی کی اس وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت وہ مختلف صنعتوں میں اپنی ٹیکنالوجی کو مربوط کر رہا ہے۔

2023ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم باربی کے ذریعے بالغوں میں بھی مقبولیت حاصل کرنے والی میٹل اب اپنے دیگر برانڈز جیسے Hot Wheels Polly Pocket, Barney, UNO اور Masters of the Universe پر مبنی فلمیں بنا رہی ہے، کمپنی ان دنوں ڈیجیٹل گیمنگ میں بھی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور 2026ء میں اپنی پہلی ویڈیو گیم لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

میٹل کے چیف فرنچائز آفیسر جوش سلورمین نے بتایا کہ اس شراکت داری کے تحت بننے والا AI پراڈکٹ صرف کھلونوں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ جسمانی مصنوعات اور تجرباتی سرگرمیوں کے دائرے میں ہوگا۔

 انہوں نے وضاحت کی کہ اوپن اے آئی کو میٹل کے کسی بھی برانڈ کا لائسنس نہیں دیا جا رہا اور کمپنی تمام پراڈکٹس پر مکمل اختیار رکھتی ہے۔

اس معاہدے کے تحت میٹل کے ملازمین کو ChatGPT Enterprise جیسے ٹولز تک رسائی حاصل ہو گی تاکہ وہ نئی مصنوعات کی تیاری اور تخلیقی منصوبہ بندی میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید