سانگھڑ میں 13 سال کی لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ خودکشی کر لی۔
مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ محلے کے لڑکے نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔
مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ملزم کی جانب سے اس کی بیٹی نے بلیک میل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء کی جانب سے نامزد کردہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔