• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش قسمتی سے ہمیں پشاور ہائیکورٹ میں انصاف مل جاتا ہے: شبلی فراز

شبلی فراز— فائل فوٹو
شبلی فراز— فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے ہمیں پشاور ہائی کورٹ میں انصاف مل جاتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ احتجاج میں ہمارا استقبال گولیوں سے ہو گا، ہمارے 12 افراد شہید ہوئے، دیگر تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمے داروں کو سزا مل سکے، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانیٔ پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مشہور سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے سلوک کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم کے پی سے تھے، ایسے رویے سے فائدہ ان کا ہوتا ہے جو ملک کی بھلائی نہیں چاہتے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ملک کے لیے سیاسی استحکام چاہیے، سیاسی استحکام کے لیے زیادہ کوشش حکومت کو کرنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید