• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے اغواء ہونیوالا بچہ حیدرآباد سے بازیاب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

حیدرآباد کے علاقے نسیم نگر میں پولیس نے کارروائی کر کے کراچی سے اغواء ہونے والے بچے کو بازیاب کروا لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 6 سال کے بچے عادل کو کراچی کی مچھر کالونی سے اغواء کیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم عادی مجرم ہے اور بچوں کو اغواء کر کے اُنہیں فروخت کرتا ہے یا ان سے بھیک منگواتا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے کے اغواء کا مقدمہ ڈاکس تھانہ میں اس کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید