گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی ناکامی پر آل پارٹیز کانفرنس کی ضرورت پڑی۔
پشاور سے جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جنوبی اضلاع سمیت کرم میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی۔
گورنر کے پی نے مزید کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں امن و امان اور صوبے کے وسائل سے متعلق بات ہوگی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کانفرنس کا اعلامیہ وزیر اعظم سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجیں گے۔