• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرنے والا نوجوان گرفتار

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے دکشن پوری کے ایک 20 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کےلیے انسٹاگرام پر ہتھیاروں کے ساتھ تصاویر پوسٹ کیں لیکن یہ حرکت اس کےلیے مہنگی ثابت ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہرش کی تصاویر میں اسے غیر قانونی ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا جس سے عوامی تحفظ کے حوالے سے خدشات پیدا ہوئے۔ یہ تصاویر نئی دہلی پولیس کے اینٹی آٹو تھیفٹ اسکواڈ (AATS) کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پولیس انسپکٹر نے صورتحال کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی اور ہرش کی تلاش شروع کردی۔

ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے اے ٹی ایس نے ہرش اور اس کے نابالغ ساتھی کو امبیڈکر نگر میں گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے دو دیسی پستول اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔

پولیس نے ہرش کے خلاف اسلحہ ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے جبکہ نابالغ کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید