کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنسے بچے کو زخمی حالت میں نکال لیاگیا، تاہم بچہ اسپتال منتقلی سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق لفٹ میں بچے کے پھنسنے کی اطلاع پر اہلکار موقع پر پہنچے اور بچے کو شدید زخمی حالت میں لفٹ سے نکالا۔
طبی امداد کے لیے بچے کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے مِں ہی دم توڑ گیا، بچے کی شناخت کریم کے نام سےہوئی ہے اور عمر دس سے بارہ سال ہے۔
عینی شاہد کے مطابق وہ جیسے ہی لفٹ میں سوار ہوا تو گراونڈ فلور پر اچانک دو بچے تیزی سے لفٹ کے اندر آئے تو لفٹ چل پڑی۔
ایک بچے کو اس نے بازو پکڑ کر لفٹ میں کھینچا لیکن دوسرا بچہ لفٹ کے دروازے میں پھنس گیا اس نے لفٹ روکنے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ رکی۔