سمجھ بوجھ کی بات اے کاش ہم
کوئی چوٹ کھانے سے پہلے کریں
جو کرتے ہیں نقصان اٹھانے کے بعد
وہ نقصان اٹھانے سے پہلے کریں
اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیا، رفح نصیرات اور جبالیا کیمپوں میں مکانات پر بمباری سے مزید 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
کوئٹہ میں امن و امان کے پیش نظر دو روز کے لئے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
پولیس کے مطابق 80 سے زائد ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے گزرتے وقت مرکزی شاہراہ پر کرفیو نافذ کیا جائے گا۔
کراچی ایئرپورٹ پر مختلف وجوہات پر مزید 17 مسافر آف لوڈ کردیے گئے۔
لاہور پہنچنے والے ہندو یاتری میرپور ماتھیلو، یوگ ماتا مندر عاقل پور، سادھو بیلہ مندر سکھر اور دیگر مذہبی مقامات پر جائیں گے۔
ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار کرلیے گئے۔
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں حاملہ خاتون سمیت 2 افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
جاپان میں دنیا کی معمر ترین خاتون ٹومیکو ایٹوکا، 116 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ بار بار مؤقف تبدیل ہوگا تو مذاکراتی عمل مثبت انداز سے آگے نہ بڑھ سکے گا، پی ٹی آئی نے پہلے یا دوسرے اجلاس میں دو نکات کے علاوہ ہرگز یہ مطالبہ نہیں کیا۔
آسٹریلیا نے 10 سال بعد بھارت کو بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست سے دوچار کیا ،اس کے ساتھ ایک زخم یہ بھی لگایا کہ سنیل گواسکر کو جیتی ہوئی ٹیم کو ٹرافی دینے کی تقریب میں مدعو تک نہ کیا۔
اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جارحیت جاری ہے، 1 دن میں غزہ میں کم از کم 88 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شبیر مرچنٹ نے کہا کہ اسٹارٹ اپس کو پاک امارات تجارتی حکمت عملی میں مرکزی حیثیت دی جائے گی۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ ایک اور معصوم جان صوبائی حکومت کی نااہلی کی بھینٹ چڑھ گئی۔
پولیس کے مطابق ملزم کا دماغی توازن درست نہیں، جو خود بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا ہے
چین نے لداخ کے کچھ علاقوں کو اپنی کاؤنٹیز میں شامل کرلیا،چینی ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد ہیان کاؤنٹی اور ہیکانگ کاؤنٹی کا قیام عمل میں آیا ہے۔
دوسری اننگ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے شاندار سنچری اسکور کی، یہ ان کی چھٹی سنچری تھی۔