• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف درخواست، ٹائٹل ڈاکیومنٹس طلب

سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو 

سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے گلشنِ حدید کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست پر درخواست گزار سے اس کی رہائش کی ٹائٹل ڈاکیومنٹس طلب کر لیں۔

عدالت میں گلشنِ حدید کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رہائشی علاقے میں شادی ہال بنایا گیا ہے جہاں رات کو فائرنگ آتش بازی ہوتی رہتی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی نہیں ہو سکتی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے ایس بی سی اے نے شادی ہال کو سیل کیا تھا لیکن بعد میں دوبارہ کھول دیا گیا۔

ایس بی سی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ یہ درخواست یہاں قابلِ سماعت نہیں، ایس بی سی اے سے متعلق اسپیشل کورٹ موجود ہے۔

جس پر جسٹس ثناء اکرم منہاس نے کہا کہ ہم ایسی درخواستیں سن سکتے ہیں اور ساتھ ہی درخواست گزار سے رہائش کی ٹائٹل ڈاکیومنٹس طلب کر لیں۔

قومی خبریں سے مزید