• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے وارنٹِ گرفتاری جاری

عالیہ حمزہ  — فائل فوٹو
عالیہ حمزہ  — فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت میں سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے جیل ٹرائل کے لیے پیش نہ ہونے پر 6 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں، جن میں فرحان بخاری، عاطف منیر، صغیر کمال، عباس علی اور عمران شامل ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کو 19 دسمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

قومی خبریں سے مزید