• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی باغیوں نے حماہ پر بھی قبضہ کرلیا،1 ہفتے میں 727 ہلاک

بیروت، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) شامی باغیوں نے حلب کے بعد شام کے ایک اور شہر حماہ پر بھی قبضہ کرلیا ہے، باغیوں نے متعدد اطراف سے شہر پر دھاوا بول دیا، شامی فوج نے دستبردار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری لڑائی میں اب تک 727 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جس میں بیشتر جنگجو ہیں تاہم 111 شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ چین نے شام میں موجود اپنے شہریوں کو جلد سے جلد ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔ شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شامی افواج حماہ سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ سیرین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شدید لڑائی کے بعد باغیوں نے متعدد اطراف سے حماہ پر دھاوا بول دیا جہاں بشارالاسد افواج اور شامی باغیوں کے درمیان دو بدو لڑائی جاری رہی۔

دنیا بھر سے سے مزید